ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / بہتر آغاز کے ارادے سے اتریں گے ممبئی اور پونے ،ا سمتھ کے سامنے ہوں گے روہت سب سے مہنگے کھلاڑی ا سٹوکس پر رہیں گی نگاہیں،پہلی باربغیرکپتانی کے نظرآئیں گے دھونی،مقابلہ آج

بہتر آغاز کے ارادے سے اتریں گے ممبئی اور پونے ،ا سمتھ کے سامنے ہوں گے روہت سب سے مہنگے کھلاڑی ا سٹوکس پر رہیں گی نگاہیں،پہلی باربغیرکپتانی کے نظرآئیں گے دھونی،مقابلہ آج

Wed, 05 Apr 2017 19:39:15  SO Admin   S.O. News Service

پونے ،5اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آئی پی ایل میں کل ا سٹار کھلاڑیوں سے آراستہ رائزنگ پونے سپرجاٹس کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ہوگا۔ سپرجاٹس جہاں اس بار بہتر کارکردگی کے ارادے سے اترے گی۔ وہیں روہت شرما کی کپتانی والی ممبئی کی ٹیم اس بار بہتر آغاز کر کے اپنا ریکارڈ بہتر کرنا چاہے گی اگرچہ یہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔ پونے کے پاس کپتاناسٹیون اسمتھ سمیت کئی سٹار کھلاڑی ہیں۔ پونے سپرجاٹس نے پچھلی بار ممبئی کو اس گھریلو میدان پر پہلے میچ میں نو وکٹ سے شکست دے کر شاندار شروعات کی تھی پر اس کے بعد وہ زخمی کھلاڑیوں سے جوجھتی رہی اور آٹھ ٹیموں کے درمیان ساتویں نمبر پر رہی تھی۔

ممبئی نے لیگ مرحلے میں بعد میں تال پکڑا پر تب تک دیر ہو چکی تھی اور آخر میں اسے پانچویں مقام سے اکتفا کرنا پڑا تھا۔ اس بار پونے سپرجاٹس اپنے گھریلو میدان پر آغاز کرے گا جہاں پچھلی بار اس نے چار میچ کھیلے ہیں اور ان تمام میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ا سمتھ اور ان کے ساتھی کھلاڑی طے کرنا چاہتے ہیں کہ اس بار ٹیم ایسی کوئی غلطی نہیں کرے جس سے گھریلو ناظرین کو مایوس ہونا پڑے۔سپرجاٹس کی ٹیم کافی متوازن نظر آرہی ہے، اس کے پاس ا سمتھ، فاف ڈپلیسس اور اجنکیا رہانے کے طور پر بہترین فارم میں چل رہے تین زبردست بلے باز ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی کے طور پر اس کے پاس دنیا کا بہترین فنشر ہے جو کپتانی کے بوجھ سے آزاد ہونے کے بعد اپنا قدرتی کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔

پونے نے بہترین آل راؤنڈروں میں سے ایک بین اسٹوکس کو اس بار نیلامی میں سب سے مہنگی قیمت دے کر اپنی ٹیم سے جوڑا ہے، ایسے میں سب کی نظریں ا سٹوکس پر رہیں گی۔وہیں اشوک ڈنڈا، ڈینیل کرسٹین اور شاردل ٹھاکر پونے کے تیز گیند بازی شعبہ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ا سمتھ تجربہ کار آل راؤنڈر رجت بھاٹیا کو کس طرح استعمال کرتے ہیں یہ دیکھنا اہم ہوگا

اگر ممبئی کی بات کریں تو گزشتہ تین سیشن میں اس کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی۔ آئی پی ایل 2016 میں تو اسے اپنے پہلے پانچ میچوں میں شکست جھیلنی پڑی تھی، اس سے پہلے 2015 میں اس نے ابتدائی پانچ میں سے چار میچ گنوائے تھے لیکن بعد میں اچھی کارکردگی کی وجہ سے وہ چمپئن بنی تھی لیکن ہر بار ایسا ہوگا یہ ضروری نہیں ہے اور کپتان روہت یہ جانتے ہیں۔ ممبئی کا بولنگ اٹیک مضبوط نظر آتا ہے لیکن بیٹنگ میں اس کے کھلاڑیوں کی میچ پریکٹس کی کمی اور خراب فارم ٹیم کے لئے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔ کپتان روہت شرما چوٹ پر قابو پانے کے بعد بہتر کارکردگی کے لئے تیار ہیں لیکن گزشتہ 6 ماہ میں انہوں نے صرف دو مسابقتی میچ کھیلے ہیں۔ ایسے میں انہیں اپنی لے حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑ سکتی ہے۔

روہت کے ساتھ پارتھیو پٹیل یا لینڈل سمنس اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں جبکہ مڈل آرڈر کی ذمہ داری امباتی رائیڈ اور جوس بٹلر پر رہے گی۔ کیرون پولارڈ اب بھی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں لیکن یہ کیریبین آل راؤنڈر گزشتہ کچھ وقت سے خراب فارم کا شکار ہے، ایسی صورت میں پنڈیا برادران کنال اور ہاردک کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ لیستھ ملنگا اور جسپریت بمراہ کی موجودگی میں ممبئی کے پاس آخری اووروں کا بہترین حملہ ہے۔ ان کا ساتھ دینے کے لیے مچل جانسن بھی ٹیم میں ہیں جبکہ سپن محکمہ کی ذمہ داری ہربھجن سنگھ جیسے تجربہ کار آف اسپنر پر رہے گی۔


Share: